ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیلگام وشویشوریا ٹیکنکل یونیورسٹی کا کانویکیشن 10مارچ کو : رائچور کی بشریٰ متین کو ریکارڈ 16گولڈ میڈل

بیلگام وشویشوریا ٹیکنکل یونیورسٹی کا کانویکیشن 10مارچ کو : رائچور کی بشریٰ متین کو ریکارڈ 16گولڈ میڈل

Sat, 05 Mar 2022 19:57:52    S.O. News Service

بیلگام :5؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز) وشویشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی (وی ٹی یو ) کا سالانہ کانویکیشن جلسہ 10مارچ کی صبح 30-11بجے ’اگیان سنگم ‘کیمپس میں منعقد کیاجائے گا۔اس مرتبہ  رائچور کی ایس ایل این کالج ، بی ای سول شعبہ کی طالبہ بشریٰ متین نے سب سے زیادہ 16گولڈ میڈل حاصل کرتےہوئے یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر کری سِدپا نے بتایا کہ  ابھی تک 13گولڈ میڈل حاصل کئےجانے کا ریکارڈ  تھا مگر اس بار بشریٰ متین نے  16 گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 پریس کانفرنس میں یونیورسٹی کانویکیشن کے متعلق جانکاری دیتےہوئے  ونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر کری سِدپا نے بتایا کہ  10 مارچ کو منعقدہ پروگرام میں ریاستی گورنر تھاور چندگہلوت صدارت کریں گے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا  کانویکیشن سے خطاب کریں گے اور ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ سائنس اور ٹکنیکل میدان میں کارہائےنمایاں انجام دینے والے تین ماہر شخصیات کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگری تفویض کی جائے گی۔ انفوسس کے معاون بانی کریس گوپال کرشنا، حیدرآباد کے بھارت بایوٹک کے مینجر ڈائرکٹر اور صدر ڈاکٹر کرشنا یلا اور بنگلورو سائنس ادارے (آئی آئی ایس سی ) کے ہائی انرجی فزیکل سائنس شعبہ کی  پروفیسر روہنی گوڈبولے کو اعزازی ڈگری تفویض کی جائے گی۔

یونیورسٹی چانسلر نے بتایا کہ اس کانویکشن میں 57498بی ای ؍بی ٹیک۔ 902بی ، آرکیٹک، 515پی ایچ ڈی سمیت کئی شعبہ جات میں کامیاب طلبا کو اسناد سے عزت بخشی جائے گی۔ اس مرتبہ یونیورسٹی کی سطح پر کل 334طلبا و طالبات نے رینک حاصWhatsApp_Image_2022-03-05_at_7_19_19_PM1.jpegل کیا ہے۔ اسی طرح چائس بیسڈ کریڈٹ سسٹم کے تحت بی ای؍ بی ٹیک میں 83.75فی صد۔ بی آرکیٹک میں 87.25فی صد ۔ بی  پلان میں 100فی صد ۔ ایم آرکٹیک میں 90.12فی صد نتائج حاصل ہونےکی بات کہی۔

گولڈ میڈل میں طالبات آگے :یونیورسٹی چانسلر نے بتایا کہ اس مرتبہ کے کانویکیشن میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبا میں لڑکیاں زیادہ ہیں صرف ایک لڑکا ہونےکی جانکاری دی ۔

بشریٰ متین :یونیورسٹی چانسلر  نے بتایا کہ رائچور کی ایس ایل این کالج ، بی ای سول شعبہ کی طالبہ بشریٰ متین نے کل 16گولڈ میڈل حاصل کرتےہوئے نیا ریکارڈ بنایا ہے کیونکہ یونیورسٹی میں ابھی تک کا ریکارڈ13گولڈ میڈل کا تھا۔ساحل آن لائن نے 16گولڈ میڈل حاصل کرنےوالی بشریٰ متین سے رابطہ کرتےہوئے ان کے والد شیخ ظہیر الدین اور والدہ شبانہ پروین کو مبارکبادی دیتے ہوئے مزیدجانکاری حاصل کی انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی ہونہار، ذہین تھی  اور   آج  اللہ نے انہیں بہترین کامیابی عطاکی ہے جس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتےہیں۔ بشریٰ متین نے ایس ایس ایل سی میں 94.72فی صد، پی یو سی میں 93.33فی صد اور اب بی سی سول میں 9.47گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہیں۔ فی الوقت وہ یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں۔

چانسلر نے بتایاکہ بنگلورو کی بی این ایم ٹکنیکل ادارے کی ای اینڈ سی شعبہ کی طالبہ سواتی دیانند ، بیلگام کے ایل ای ڈاکٹر ایم ایس شیش گری انجنئیرنگ کالج شعبہ میکانیکل کے متعلم وویک بھدرکالی ۔ بلاری کی بلاری انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کی طالبہ چندنا نے فی کس 7گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔ بنگلورو سی ایم آر کالج کی رمیا ٹی 6گولڈ میڈل ،آر این ایس آئی ٹی یو کالج کی پرگینا این۔ شیموگہ جے این این سی ای کالج کی پلّوی اور بنگلورو آر این ایس آئی ٹی کالج کی ایم بی اے کی طالبہ تیجسوینی آر فی کس 4گولڈ میڈل، اسی کالج کی طالبہ اشویتا این اور ڈاونگیرہ کے یو بی ڈی ٹی کے شعبہ ایم ٹک کی طالبہ سویتا ایچ ٹی نے فی کس 3گولڈ میڈل  حاصل کرنےکی جانکاری دی ۔ اس موقع پر یونیورسٹی رجسٹرار پروفیسر اے ایس دیش پانڈے اور پروفیسر بی ای رنگاسوامی موجود تھے۔


Share: